پاکستانتعلیمسٹی

یو ای ٹی کے 40 ویں سینٹ اجلاس کی کہانی منظر عام پر آگئ

ارکان سینٹ کے مطالبات پر گورنر نے کمیٹی قاٸم کرنے کی ہدایت کی۔

یوای ٹی میں ڈاکٹر منصور سرور کے چار سال میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کراٸی جاٸیں۔ سینٹ ارکان

لاہور (امداد اللہ قریشی)گورنر پنجاب وچانسلر میاں بلیغ الرحمن کی زیر صدارت یوای ٹی کے40ویں سینٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگٸی۔
ذراٸع کے مطابق سینٹ ارکان نے کثرت راۓ سے سابق واٸس چانسلر ڈاکٹر منصورسرور کے دور میں سنیارٹی کے لیے بنایا گیا ایچ ای سی قوانین سے متصادم فارمولہ کالعدم قرار دیا اور اسے سینڈیکیٹ کی طرف ریفر کردیا۔فارمولے کے تحت من پسند جونیر اساتذہ کو سینٸر اور غیرقانونی تقرریوں کو تحفظ دینا مقصودتھا۔یوای ٹی میں ڈاکٹر منصور سرور کے چار سال میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کراٸی جاٸیں۔ اجلاس میں ارکان پھٹ پڑے۔ گورنر نے کہا کہ ایکٹ کے منافی اٹھاۓ گٸے اقدامات برداشت نہیں کیے جاٸیں گے۔20اور21گریڈ کے اساتذہ کو بھی ڈسپیرٹی الاٸونس دیا جاٸے۔ میرٹ کے خلاف سب کیمپسز میں لگاۓ گٸےمن پسند اور جونیر کوارڈینیٹرز ڈاکٹر تنویر اقبال، ڈاکٹر شھباز کو فوری تبدیل کیا جاۓ۔ ارکان سینٹ کے مطالبات پر گورنر نے کمیٹی قاٸم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button