
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔
لاہور پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کے پراسس سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ نے کہا ہے کہ وہ کیس نہیں چلانا چاہتا ۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاوید لطیف و دیگر کے خلاف رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی ۔






