پاکستانجرم و سزاسٹیصحت

مقامی ہسپتال کے ٹیکنیشن کے تیار کردہ غیر قانونی مضر صحت انجکشن سے آنکھوں کے متاثر ہونے کا معاملہ

محکمہ صحت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری,دو افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور(خبر نگار) مقامی ہسپتال کے ٹیکنیشن کے تیار کردہ غیر قانونی مضر صحت انجکشن سے آنکھوں کے متاثر ہونے کے معاملہ پر محکمہ صحت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہے، جبکہ معاملہ پر محکمہ صحت کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے نجی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے ،محکمہ نے انجیکشن کا سٹاک قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق مقامی طور پر تیار کئے جانے والے انجکشن اویسٹن کے آنکھوں کو متاثر کرنے کے معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں،اویسٹن انجکشن سے آنکھوں کے اندر شدید انفیکشن پھیل رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کی بینائی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ اویسٹن انجکشن لگوانے والے بعض مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں،محکمہ صحت کی قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی معاملہ کی انکوائری کر رہی ہے،،انکوائری کمیٹی تین دن میں حقائق کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اویسٹن انجکشن شوگر کے مریضوں کی متاثرہ آنکھوں میں استعمال کیا جارہا تھا،،زرائع کے مطابق انجیکشن لاہور ایک نجی ہسپتال کے تیسرے فلور پر فارمیسی میں تیار کیا جا رہا تھا،،محکمہ صحت کی مدعیت میں 2 ملزمان نوید عبداللہ اور بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایف آر کے مطابق ملزم نوید غیر قانونی پر تیار کردہ انجیکشن مختلف آئی کلینکس پر سپلائی کرتا تھا،محکمہ صحت کے چھاپہ کے دوران ملزم نوید فرار ہو گیا ، محکمہ صحت نے نجی ہسپتال کا تیسرا فلور سیل کر دیا ہے،نگراں صوبائی وزیر زیر صحت جمال ناصر کا کہنا ہے کہ متلقعہ کمپنی کا تمام سٹاک قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ میڈیکل سٹوروں سے بھی ڈرگ انسپکٹر انجیکشن کا سٹاک قبضہ میں لےرہے ہیں،معروف آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم نے بھی اس حوالے سے محکمہ صحت کو آگاہ کیا تھااویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔جس کے باعث انجکشن لگوانے والے تمام مریضوں میں تشویش بڑھ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button