
قانون کے مطابق کوئ بھی ہسپتال ہسپتال کمرشل بنیادوں پر دوا نہیں بنا سکتا
لاہور (خبر نگار)پاکستان میں جعلی دوائی اوسٹن* ( Bevacizumab انجیکشن کی وجہ سے اور چند ڈاکٹروں کی بے رحمی کی وجہ سے پاکستان میں درجنوں مریضوں کا اندھا ہونا صحت کے اعلی حکام کے لیے قابل افسوس مقام ہے یہ بات نور مہر صدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم ،پاکستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی میں ڈرگ ایکٹ 1976 کے مطابق کوئی بھی دوا ہسپتال خواہ شوکت خانم ہو یا کوئی ہسپتال کمرشل بنیادوں پر باہر کے مریضوں کے لیے دوائی نہ بنا سکتا ہے نہ بیچ سکتا ہے اگر کوئی ہسپتال یا ایسی ڈسپنسری جس کے پاس مینوفیکچرنگ جی ایم پی سرٹیفکیٹ نہیں ہے ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس نہیں ہے وہ کوئی بھی دوائی نہ بنا سکتا ہے نہ بیچ سکتا ہے اوسٹن اصل کمپنی روش کے علاوہ کوئی نہ بنا سکتا ہے نہ اس کی سیل کر سکتا ہے اور وہ تمام ڈاکٹرز جس میں ائی کے ہاسپٹل شامل ہیں ان تمام ڈاکٹروں کے بارے میں تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ کئی مہینوں سے سالوں سے کس طرح غیر رجسٹر دوا بیچ رہے تھے پرسکرائب کر رہے تھے ، غیر رجسٹرڈ دوا خریدنا بیچنا سٹاک کرنا مریض کا خریدنا اور ڈاکٹر کا پرسکرائب کرنا مریض کو دینا تمام غیر قانونی ہے اور 10 سال کی سزا ہے اور پانچ کروڑ جرمانہ ہے ۔

