
ایس ایس جی ایس نے بلوچستان فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔
بین الاقوامی ادارے کے مطابق چمن کے زیرزمین فالٹ لائن میں ارتعاش ریکارڈ کیاگیاہے،جس کی بنا پراگلے 2روز میں کوئی طاقتورزلزلہ آسکتا ہے۔
پاکستان میں زلزلہ کی پیشگوئی کے تناظرمیں ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹرکراچی امیرحیدرلغاری کا کہنا ہے کہ زلزلہ کہاں،کب آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔
امیرحیدرلغاری کا کہناہے کہ 1935میں چلتن رینج میں شدید زلزلہ آیاتھا عام طور پر 100 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باونڈری لائن میں دوبارہ زلزلہ آنے کا امکان رہتا ہے۔







