
لاہور (خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزم کو گرفتار کرکے سلا خوں کے پیچھے پہنچانے پر تھانہ فیکٹری ایریا کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
ٹیم میں ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ ارسلان زاہد، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ڈیفنس افتخار اعوان، آئی او انچارج ٹیم خالد گوشی، ایس آئی زاہد محمود، اے ایس آئی جہانگیر احمد، اے ایس آئی طارق محمود اور کانسٹیبل صائم وارث شامل تھے۔
سی سی پی او لاہور نے نقد انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو مزید لگن کے ساتھ خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ارسلان زاہد نے سی سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی پوری ٹیم نے سات ماہ قبل فیکٹری ایریا کی حدود میں خورشید بی بی نامی خاتون کے اندھے قتل کیس کی تفتیش میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فدا حسین نامی شخص کو پاکپتن سے
گرفتار کر لیا ہے، جس نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







