
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز جبکہ پروفیسر سید اصغر نقی نے سیکرٹری سنڈیکیٹ کے فرائض سرانجام دئیے
لاہور (خبر نگار)
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 64 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی جبکہ پروفیسر سید اصغر نقی نے سیکرٹری سنڈیکیٹ کے فرائض سرانجام دئیے۔
اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری، ممبر پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر پرویز احمد خان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر خالد محمود،
وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی پروفیسر تنویر احمد خالق،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس طیب حیات، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈین پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر نخشب چوہدری، پروفیسر ابرار اشرف، یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں کے ایم ایسز نے شرکت کی۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری اور تکمیل شدہ منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے شرکاء کو آگاہ کیا اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید اصغر نقی کو بھی خوش آمدید کہا گیا۔
وائس چانسلر نے شرکاء کو یونیورسٹی میں آرٹیفشل انٹیلیجنس بارے جاری پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اجلاس میں بائیو بینک کے قیام کی منظوری، شعبہ اورک سٹاف کے تقرری کی منظوری،شعبہ ریڈیالوجی، شعبہ کارڈیالوجی اور شعبہ پیتھالوجی کے چئرمین کی تعیناتی کی منظوری، اجلاس میں سال 24۔23 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی اس موقع پر یونیورسٹی کے احاطے میں سٹوڈنٹس کی سہولت کے پیش نظر بینک برانچ کے قیام کی منظوری، معذور ملازمین کے الاؤنس کی منظوری، یونیورسٹی ملازمین کے یونیورسٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ طالبعلموں کے نصاب کی بھی منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں سولر سسٹم کے قیام کے بعد بجلی کی بچت اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹ سکالرشپ بارے شرکاء کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ
ہمارا اصل سرمایہ ہماری ایلومینائی ہے جس کی کاوشوں سے 300 سے زائد سکالرشپس دی گئی اور فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے طالبعلموں کی ٹیوشن فری کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی کی ذاتی کاوشوں سے سٹوڈنٹس ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا کے قیام کو سراہا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر کاوشیں مریضوں اور ڈاکٹرز کے لئے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا نام اور مقام پہلے کی نسبت اور بلند ہو۔
سینڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں ان کی یونیورسٹی کے لئےکارکردگی اور کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی منصوبے اکیڈمک، ریسرچ پروگرامز کی تعریف کی۔
سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان نے یونیورسٹی انویسٹمنٹ فنڈز کے سلسلے میں رہنمائی کی۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر خالد محمود نے یونیورسٹی میں ریسرچ پروگرامز کو سراہا اور اس حوالے سے مزید تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا تھا میں ایک کیمکولین ہونے کے ناطے سے یونیورسٹی کی حالیہ ترقی پر وائس چانسلر اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مادرعلمی کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔
اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری جن کا شمار معتبر اور معروف قانونی ماہرین میں ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے ملک کی بہترین طبی درسگاہ میں بطور سنڈیکیٹ ممبر آنا فخر کی بات ہے،وائس چانسلر ایک متحرک شخصیت ہیں جن کی انتھک کاوشوں سے یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ ہسپتال مثالی خدمات دے رہے ہیں جس پر میں وائس چانسلر اور ان کی فیکلٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ ترقی کا یہ سفر اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔ انہوں نے بطور سینڈیکیٹ ممبر یونیورسٹی کے ایجنڈے منظور کروانے پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔
اجلاس کے اختتام پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔







