
ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران7313ملزمان گرفتار کئے۔
لاہور (خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے لاہور پولیس سرگرم عمل ہے۔نقصِ امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے جرائم کے خاتمہ اور مجرموں کی بیخ کنی بارے گزشتہ 09ماہ کی کارکردگی کے اعداد و شمارسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث1299گینگز کے3023ممبران کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے37کروڑ09لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران7313ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 84 کلاشنکوف،449رائفلز،294 بندوقیں،6289 ریوالوروپسٹلزاور70ہزار817گولیاں برآمد کی گئیں۔صوبائی دارلحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ 8207 منشیات فروشوں کے قبضہ سے33کلو357گرام ہیروئن،5092کلو698گرام چرس،44کلو462گرام آئس،230کلو گرام افیون اور132354شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں گئیں۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے اشتہاری و عدالتی مفروروں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔مختلف کارروائیوں کے دوران7933اشتہاری مجرمان جبکہ 27137عدالتی مفروران حراست میں لئے گئے۔ قمار بازی میں ملوث4580ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی2کروڑ24لاکھ49 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث2855،پتنگ بازی4692، گداگری میں ملوث 4961 ملزمان گرفتار کئے گئے۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2179،کرایہ داری 9156 جبکہ لاؤڈسپیکرایکٹ کے تحت2370مقدمات درج کئے گئے۔




