جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس کابیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتارہوکر وطن پہنچ گئے

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرموں کی مجموعی تعداد 125 ہو گئی۔

قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد سرور 03 برس جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب محمد ماجد گذشتہ 05 برس سے مفرور تھا۔

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل اور ڈکیتی میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتار ہو کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ، سیالکوٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد سرور 03 برس سے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب محمدماجدگذشتہ 05برسوں سے مفرور تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔دونوں ملزمان بالاخر گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئے جنہیں مزید کاروائی کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ دونوں ملزمان کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرموں کی مجموعی تعداد 125 ہو گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری کے 02 خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button