پاکستانتازہ ترینسیاست

نواز شریف کی واپسی سے مہنگائی کم ہوگی، خواجہ آصف

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قائد کی واپسی میں چند روز رہ گے ہیں، نواز شریف کی محبت کا جذبہ زندہ تھا اور زندہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا دور ہو یا 2018 کا الیکشن ہو ہم پر عوام نے ہر بار بھروسہ کیا ہے، 2018 کے الیکشن میں ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

چار پانچ سالوں میں نواز شریف کے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا مگر کارکن وفا کا پیکر بن کر کھڑے رہے مگر اس مشکل وقت سے عوام کو اب نجات ملے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ووٹوں کے ساتھ اقتدار میں آئے لیکن سازشیں جاری رہیں، وطن عزیز کے ساتھ 75 سالوں میں جو کچھ ہوا وہ قابل فخر بات نہیں، ایک ادارہ ایسا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہاں انصاف کا بول بالا ہوتا رہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

آج ہمارے مسائل میں جہاں سب نے حصہ ڈالا ہے جتنا عدلیہ نے ڈالا ہے اتنا کسی نے نہیں ڈالا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تمام کارکن اکیس اکتوبر کو قائد کے استقبال کے لئے لاہور پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button