
لاہور( خبر نگار)
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 130گیس کنکشن منقطع کردیے، 490 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردییگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر40لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8گھریلو کنکشن, کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ0.19 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشن منقطع کئے اور 20 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 40کنکشن منقطع جبکہ 22انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔پشاور میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 30کنکشن منقطع کئے جبکہ 0.82 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
شیخو پورہ میں کمپریسر کے استعمال پر 02گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03کنکشن منقطع کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 27گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 362انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور1.87 ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04کمپریسرکے استعمال پر 03کنکشن منقطع کیا اور 36انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے،0.94ملین کی رقم بک کی گئی۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر02 کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر کنکشن منقطع کیا اور 10انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے،0.14ملین کی رقم بک کی گئی۔سرگودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کئے اور 40انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے جبکہ 0.11 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔




