پاکستانتازہ ترینسیاست

چالیس دن تبلیغ پر گیا تھا، سیاست دان کو فوج کا نام نہیں لینا چاہیے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتاری کے بعد سے لاپتہ تھے. گزشتہ روز انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا اور مذکورہ انٹرویو آج نشر کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ’میں چالیس دن کے لیے تبلیغ پر چلا گیا تھا اور انٹرویو اس لیے دینا چاہتا تھا کیونکہ اب یہ ایک رسم بن چکی ہے‘۔

’میری جماعت عوامی مسلم لیگ ہے جس کا میں سربراہ ہوں، میرا تعلق اپنی جماعت سے تھا اور رہے گا، اسے ختم کررہا ہوں اور نہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اللہ نے زندگی میں پہلی بار چالیس دن لگانے کا موقع دیا اور تبلیغ میں چلے کے دوران مجھے کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ سب نے میرے ساتھ تعاون کیا اور سارے ایام خوش اسلوبی سے گزر گئے‘۔

پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور میں پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ مشورہ دیا کہ فوج کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے۔

شیخ رشید نے وضاحت کی کہ نو مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا اور دس مئی کو ان کی مذمت بھی کی تھی مگر میری مذمت کو زیادہ نہیں سنا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button