
طبی درسگاہوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سالانہ سپورٹس ویک کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، وائس پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم اور سمز کے فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات کثیر تعدادمیں شریک ہوئی۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ اور پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم سمیت فیکلٹی ممبران نے دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سالانہ سپورٹس ڈے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ طبی درسگاہوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ایک صحت مند زندگی کیلئے ورزش اور سپورٹس بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔بطور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اپنی نگرانی میں بچوں کیلئے شاہین کمپلیکس بنوایا۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ایک مریض کیلئے ڈاکٹر کی توجہ بہت اہم ہوتی ہے اورایک انسان کی زندگی میں سپورٹس کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آج کے ذہنی تناؤ کا شکار دور میں جسمانی فٹنس بہت اہم ہے۔ کسی بھی تعلیمی ادارے میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد اچھے اداروں کی پہچان ہوتی ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سالانہ سپورٹس ڈے کے انعقاد پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم کو مبارکباد دی۔ پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں آمدپر نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء و طالبات نے سمز میں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم کا شکریہ ادا کیا۔







