
معاہدے کے مطابق فریقین کے مابین افرادی قوت، محققین اور منصوبہ بندی کے ماہرین کا تبادلہ کیا جائے گا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اور چیئرمین الکبیر ٹاون چوہدری اورنگزیب نے معاہدے پر دستخط کئے
لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور الکبیر ٹاون کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں.
سی آر پی یو ای ٹی لاہور، الکبیر ٹاؤن کے ساتھ شہری اور علاقائی منصوبہ بندی، ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وسیع شعبوں میں تعاون کرے گی معاہدے کے تحت فریقین افرادی قوت، ریسرچرز اور تعلیمی ماہرین، تربیت کاروں اور تحقیق کاروں کا تبادلہ کریں گے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اور چیئرمین الکبیر ٹاؤن چوہدری محمد اورنگزیب نے شرکت کی۔ دونوں فریقین نے نمائندوں کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے جن میں ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر رضوان حمید، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب، چیئرمین سی آر پی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود میو، پروفیسر ڈاکٹر رضوان حمید شامل تھے۔ سی آر پی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد، رجسٹرار محمد آصف، ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد شفیق، جناب ضیاء اللہ انجم بودلہ اور الکبیر ٹاؤن کے تین سینئر منیجر شامل ہیں







