انٹر نیشنلتازہ ترین
امریکا: سابق صدر ٹرمپ پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جج آرتھر اینگورون نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ 10 روز میں جرمانہ ’’نیویارک لائرز فنڈ فار کلائنٹ پروٹیکشن‘‘ میں جمع کرا دیں۔
نیویارک عدالت نے سابق امریکی صدر کو خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ عدالتی حکم کی تعمیل جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر بھی کی گئی تو انھیں جیل بھیج دیا جائے گا۔
جج نے پرنسپل لاء کلرک کی توہین پر 3 اکتوبر کو سابق صدر کو اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹرتھ پر عدالتی کلرک کے خلاف توہین آمیز پوسٹ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔







