پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کراچی: نامعلوم فائرنگ سے 20سالہ نوجوان قتل

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح فیروزآباد تھانے کےعلاقے شہید ملت روڈ انڈر پاس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی  فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا۔

مقتول نوجوان کی شناخت 20 سالہ دانش ولد شیخ رضوان احمد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مقتول کو سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع سے ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے، تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button