
اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اورمزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں تفتیش کر رہا ہے۔







