
لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ میکانزم کو مزید موثر بنایا جائے۔ غیر ملکی باشندوں کی رہائشگاہوں اور ورکنگ پلیسزکا سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے۔ جرائم میں کمی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں سے ہی ممکن ہے۔اشتہاری وعادی مجرمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزسید علی رضا، ایس پی سکیورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی،ایس پی اے آرایف اور ڈویژنل ایس پیزمیٹنگ میں موجودتھے۔ میٹنگ میں شہر بھرکی مجموعی صورتحال،پبلک سروس ڈیلیوری کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلحہ و منشیات کے روک تھام کیلئے ای پولیس پوسٹوں کو مزید فعال بنایا جائے۔ قبضہ گروپوں،بدمعاشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کو متحرک رکھیں۔ناکہ جات و پٹرولنگ پلان ذیلی سٹرکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہہوائی فائرنگ،پتنگ بازی وون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔کرکٹ میچز پر جواء کھیلنے والے قمار بازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں خدمت مراکز کی ورکنگ اورSIPS کے تحت اَپ گریڈ کیے جانے والے تھانوں کے تعمیراتی کاموں کا خودجائزہ لیں۔ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دوسرے فیز کی تیاریاں مکمل کی جائیں۔







