پاکستانسٹی

علامہ اقبال کو خراج تحسین یہ کہ انکے افکار اور فلا سفی پر عمل کیا جائے پروفیسر نسیم احمد

ویٹرنری یونیورسٹی نے اقبال ڈے کے حوا لے سے اوپن مائیک سیشن کا انعقاد کیا

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی کریکٹر بلڈنگ اور ڈیبیٹنگ (تقریری) سو سا ئٹیوں نے گذشتہ روز اقبال ڈے کے حوالے سے یونیورسٹی میں اوپن مائیک اور سوال جواب کے سیشنز کاانعقاد کیا۔ اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے مفکر پاکستان ڈاکٹر علا مہ محمد اقبال کی پاکستان کی تخلیق کے حوا لے سے ادا کی گئی کا وشو ں و کردار پر روشنی ڈالی۔اُ نہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ ان کے افکار اور فلا سفی پر عملدر آمد کیا جائے بالخصو ص جو پیغام انہوں نے سوچ بچار پر ما ئل کرنے والی شا عری کے زریعے نو جوان نسل کودیا۔چیئر مین پیرا سائٹا لو جی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر علی ر ضا اعوان، کنوینرکریکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالحفیظ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
دریں اثنا ء یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورکے سکا ؤٹس کلب نے نیشنل ہا ئی وے پولیس اور یوتھ پا رلیمنٹ کے باہمی اشتراک سے روڈ سیفٹی کے مو ضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ایس پی نیشنل ہائی وے مو ٹر وے پولیس مسٹر شہباز عا لم نے رو ڈ سیفٹی سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر تفصیلی روشنی ڈالی نیز یوتھ پارلیمینٹ سے ملک معراج سلیم نے رو ڈ سیفٹی کے حوا لے سے عوام النا س میں آگاہی پھیلا نے کے لیئے نو جوان طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button