تعلیمسٹی

یو ای ٹی لاہور میں پرائم منسٹرز یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ڈسٹریبیوشن تقریب کا انعقاد

سکیم کے تحت ایچ ای سی کی جانب سے یو ای ٹی اور سب کیمپسز کے1ہزار 25 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے. پہلے مرحلے میں گورنر پنجاب/چانسلر یو ای ٹی انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے 7سو 49 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے

لاہور (خبر نگار ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پرائم منسٹرز یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر پنجاب و چانسلر یو ای ٹی انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی تقریب میں خصوصی شرکت۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، رجسٹرار محمد آصف، کنٹرولر امتحانات محمد ضرغام نصرت اور ڈینز بھی تقریب میں شریک۔ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایچ ای سی نے یو ای ٹی لاہور اور سب کیمپسز کے ایک ہزار پچیس طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے۔ سکیم کے پہلے مرحلے میں یو ای ٹی اور سب کیمپسز کے 7 سو 49 طلباء کو گورنر پنجاب کی جانب سے لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے گولز کی جانب ایک قدم ہے.کیونکہ لیپ ٹاپ کے استعمال سے قابل نوجوانوں کو نوکریوں کے حصول ، طبقاتی تقسیم کے خاتمے اور متعدد تعلیمی، سماجی اور تکنیکی مسائل کے حل کے مواقع میسر آئیں گے. تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کے ہمراہ طلباء کو لیپ ٹاپ پیش کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button