لیسکو ریجن میں درختوں کی چھٹائی کا کام جاری۔ترجمان لیسکو

صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر
لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق ریجن بھر میں درختوں کی چھٹائی کا کام بھر پور طریقے سے جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب لگے ہوئے درختوں کی شاخوں کی مناسب اور مطلوبہ حد تک چھٹائی بہت ضروری ہے۔اسی سلسلے میں لیسکو کے زیرِ انتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی حفاظت کے لئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے حوالے سے باقاعدہ مینٹینینس پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے
جس میں کھمبوں اورٹرانسمیشن لائنوں کے قریب لگے ہوئے درختوں کی شاخوں کی چھٹائی اور سسٹم کی صفائی اور مرمت سے متعلق دیگر کام بھی سر انجام بھی دئیے جارہے ہیں۔ جس سے ٹرپنگ جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا اور لیسکو اپنے معزز صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔







