جرم و سزاسٹی

ایل ڈی اے ٹیموں کی بروقت کارروائی/ جوہر ٹاؤن میں کمرشل پلاٹوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

کروڑوں روپے مالیت کی 8کنال کمرشل اراضی پر رات کے اندھیرے میں چار دیواری کی جا رہی تھی

لاہور(خبر نگار )ایل ڈی اےہاؤسنگ سیون کی ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمرشل پلاٹوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔قبضہ مافیا کی جانب سے جوہر ٹاؤن کے بلاک نزد ایکسپو سنٹر پلاٹ نمبر 80,81,82 پر رات کے اندھیرے میں قبضے کی کوشش کی جارہی تھی۔کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل 8کنال اراضی پر رات کے اندھیرے میں چار دیواری کی جا رہی تھی۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید کی سربراہی میں ایل ڈی اے ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے چار دیواری اور دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا۔رات گئے آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button