
کوئٹہ میں بدھ کے روز نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہے، کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروے کو کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ و دستاویزات دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ ولی تنگی ڈیم کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد تنظیمیں اپنے دہشت گرد چھوڑ کر بھاگ گئیں ہیں۔







