
نیشنل اسٹیڈیم سگنل تا لیاقت نیشنل اسپتال تک ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی. نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے حکمران اسرائیل کی پشت بانی کررہے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کا کوئی دوریاستی حل نہیں، ریاست صرف ایک ہی ہے اور وہ صرف فلسطین ہے۔ اسرائیل شکست کھانے کے بعد انتقامی آگ ٹھنڈی کرنے کے لیے بچوں اور اسپتالوں پر بمباری کررہا ہے۔ 62 دن گزرنے کے باوجود حماس کے مجاہدین سے مقابلہ نہیں کرسکا۔ 75
نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جس قوم نے آخری جنگ عظیم میں اذیت اٹھائی آج وہی قوم سب سے زیادہ بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے۔






