
مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےرہائشیوں کو ہم پاکستانی شہری سمجھتے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےکوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں۔ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کافیصلہ نہیں کرسکتی۔
بھارت اپنی حد میں رہے، اسے کراس نہ کرے۔ جلد اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگ مایوس نہ ہوں۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یک طرفہ اقدام پاکستان کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ بھارتی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی، غیر منصفانہ اور کشمیر پر سیاسی عزائم پر مبنی ہے۔






