
لاہور (خبر نگار)
میو ہسپتال ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا جائزہ اجلاس وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، اسسٹنٹ کمشنر لاہور ڈویژن لاہور بابر علی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اظہار الحق، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سہیل نیازی، ڈاکٹر سلمان کاظمی، لا افسران میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ، ایس ایچ او گوالمنڈی حماد شاہ، اے ایم ایس ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر بخت یاور،ضلعی انتظامیہ کے افسران متعلقہ پٹواری اور دیگر نے شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال کے مریضوں کی فلاح، پارکنگ کا مستند پلان، مریضوں کے لواحقین کے لئے بہتر انتظامات، نرسسز ہاسٹل اور نرسنگ کالج کی اپگریڈیشن اور ہسپتال کی بہتری کے لئے ہر ممکن کاوش کی جائے گی۔







