پاکستانتازہ ترینسیاست

پتوکی: ن لیگ کا آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 120 میں معروف سیاسی شخصیت اعجاز ڈیال نے ن لیگ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ ن لیگ نے پتوکی کے حلقہ پی پی 183 پر کھڑے ہونے والے سردار آصف کی حمایت کا اعلان کیا۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 183 پر کھڑے ہونے والے آزاد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نے حمایت پر لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی، مزید کہا کہ اپنے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور دل سے عوام کی خدمت کی۔

اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button