
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
پی پی اور این اے 119 کے چئیرمین، وائس چئیرمین، زکوة کمیٹی کے چئیرمین، پارٹی عہدیدار اور سیکڑوں ساتھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو جلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
مریم نواز شریف نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور مبارک دی۔ تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا۔
انہوں نے کہا پاکستان، پنجاب اور لاہور کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہبازشریف کی خدمت کے نشان ہیں، خدمت کرنا مشکل کام ہوتا ہے لیکن اس امتحان میں صرف نواز شریف اور شہبازشریف سرخرو ہوئے۔
پانی، بجلی اور گیس سمیت عوام کا ہر مسئلہ حل کریں گے، اگلے پانچ سال عوام کی خدمت کا ایجنڈا بنا چکے ہیں، کارکن میرے بھائی اور بازو بن کر باہر نکلیں، عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانے میں نواز شریف کا ساتھ دیں۔







