
فٹ بال میں لاہور اور فیصل آباد ڈویژن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی بیڈمنٹن اور فٹ بال کی ٹیموں کو مبارکبادپہلے فٹ بال سیمی فائنل میں فیصل آباد نے بہاولپور کو 3-0جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور نے پالنٹی شوٹ آؤٹ پر سرگودھا کو 2-0سے شکست دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز2024کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ بوائز فائنل میں راولپنڈی جبکہ گرلز میں لاہور ڈویژن نے میدان مار لیا، بوائز میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو2-0سے ہرایااور لاہور ڈویژن نے فیصل آباد کو2-1سے شکست دی ہے، فٹ بال میں فیصل آباد اور لاہور ڈویژن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے بہاولپور کو 3-0سے ہرادیاہے جبکہ لاہور ڈویژن نے پالنٹی شوٹ آؤٹ پر سرگودھا کو 2-0سے شکست دی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بیڈمنٹن اور فٹ بال کی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائزنگ پنجاب گیمز2024سپورٹس بورڈپنجاب کامیگا سپورٹس ایونٹ ہے، اس میں جوش و خروش سے مقابلے ہورہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ایسے ایونٹ کرواتا رہے گا۔
جمعتہ المبارک کے روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن بوائزاینڈ گرلز ٹیم ایونٹ کے فائنل مقابلے ہوئے، بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ بوائز فائنل میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو2-0سے ہرادیا، پہلے سنگل میں راولپنڈی کے راجہ ذوالقرنین نے فیصل آباد کے مقیت طاہر کو-25 27،-16 21 سے شکست دی ہے، پہلے ڈبل میں راولپنڈی کے راجہ ذوالقرنین اور راجہ حسنین نے فیصل آباد کے اویس زاہد اور زونین جاوید کو21-19،22-20 شکست دے دی ہے، گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ فائنل میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو2-1سے ہرادیاہے پہلے سنگل میں لاہور کی لائبہ مسعود نے فیصل آباد کی زبیرہ اسلام کو 21-18, 24-26, 21-16 شکست دے دی ہے،پہلے ڈبل میں فیصل آباد کی زبیرہ اور ہما نے لاہور کی لائبہ اور صائمہ کو 18-21، 21-14، 21-15 سے ہرادیا ہے،دوسرے سنگل میں لاہور سے امل منیب نے فیصل آباد کی بشریٰ کو 15-21، 21-14، 21-19 سے شکست دی ہے۔
پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے بہاولپور کو 3-0سے ہرادیاہے فیصل آباد کی جانب سے عدیل یونس، حسن علی اور عامر اسلم نے ایک ایک گول کیا ہے، دوسرے سیمی فائنل میں لاہور ڈویژن نے پالنٹی شوٹ آؤٹ پر سرگودھا کو 2-0سے شکست دی ہے۔
گرلز بیڈمنٹن سنگلز کے مقابلوں میں سرگودھا کی غزالہ صدیق نے ڈی جی خان کی سمیرا کو 21-6، 21-12 سے شکست دی ہے، ملتان کی سمیعہ اعجاز نے ساہیوال کی عظمت فردوس کو 21-19، 11-21، 21-2 سے ہرایا،ساہیوال کی رمشا مہک نے ملتان کی مریم کو 21-11، 21-12 سے ہرادیا ہے،بہاولپور کی امام عثمان نے گوجرانوالہ کی حمنہ ارشاد کو 21-4، 21-1 سے شکست دی،ساہیوال کی فرزانہ علی نے بہاولپور کی ایمن فاطمہ کو 21-16، 21-18 سے ہرادیا ہے، گوجرانوالہ کی سحر مجید نے ملتان کی سمیعہ اعجاز کو 21-16، 21-9 سے شکست دی ہے، لاہور کی لائبہ مسعود نے ساہیوال کی رمشا مہک کو 21-6، 21-8 سے شکست دے دی ہے۔
بوائز بیڈمنٹن سنگلز کے مقابلوں میں ساہیوال کے حارث فرید نے ڈی جی خان کے فیض کو 21-8، 21-19 سے شکست دے دی،،بہاولپور کے ثاقب نے ڈی جی خان کے جانباز کو 21-6، 21-15 سے ہرادیا، ملتان کے طیب شفیق نے سرگودھا کے صہیب کو 21-18، 21-13 سے ہرایا، گوجرانوالہ کے انجم بشیر نے ملتان کے عبداللہ طاہر کو 21-13، 21-16 سے شکست دے دی، لاہور کے محمد علی لاروش نے بہاولپور کے ثاقب کو 21-12، 21-12 سے شکست دی ہے، فیصل آباد کے اویس زاہدنے بہاولپورکے فیضان کو 21-16، 21-15 سے ہرادیا ہے، گوجرانوالہ کے عون عباس نے ساہیوال کے حارث فرید کو 21-13، 21-16 سے شکست دی ہے۔







