پاکستانتازہ ترینسیاست

تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، یہ کیسا منشور ہے؟

ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بہت عرق ریزی سے اپنا منشور بنایا ہے اور اسے آج جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کردیں گے، منشور اگر وہ شخص پیش کرے جس کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہے اور وہ تعلیم کا منشور کرے جس کے صوبے میں آج بھی اسکولوں میں بھینیس بندھی ہوں تو وہ کیسا منشور ہے۔

ایک اور شخص ہے جس کی کے پی میں دس سال حکومت رہی جس کے منشور میں لکھا ہے گھڑی چوری، وہ پٹرول بم لکھا ہے جو اس نے پولیس جوانوں پر چلایا، عمران خان نے ریاست پر حملے کرائے، شہدا کی یاد گاریں تباہ کرائیں آج اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں پڑے ہیں۔

کیا نواز شریف نے ایسا کوئی وعدہ کیا جو اس نے پورا نہیں کیا؟ ن لیگ نے تو لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھیار کے بجائے لیپ ٹاپ دیے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button