
این اے 249 کے مرکزی الیکشن آفس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ناظم آباد نمبر 2 میں ہمارے کارکن محمد فراز کے قتل کی ایف آئی آر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم ودیگر کے خلاف کاٹی جائے۔ رات کے پہر پیپلز پارٹی کے دہشتگردوں نے اسٹریٹ فائرنگ کرکے ہمارے کارکن کو شہید کیا۔
پیپلز پارٹی اپنی حرام خوری بچانے کے لیے دہشتگردی کا راستہ اختیار کر چکی ہے، ہم نے اس شہر سے را کا تسلط ختم کیا جو 30 سالوں کے آپریشن سے نہیں ہو سکا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کا یہ بزنس انہیں بند ہوتا دکھائی دے رہا ہے تو دہشتگردی پر اتر آئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی آخری لائن آف ڈیفنس ہے ورنہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اب تک سندھو دیش بنا دیا ہوتا. اب تک 3 ماہ میں 6 کارکنان شہید ہو چکے ہیں۔






