
پیر کو تشہیری مہم کے دوران چیئرمین پاکستان یپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں ریلی پر طیارے سے پمفلٹ گرائے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے انتخابی مہم کے لیے اسکائی ونگز سے رجوع کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے امیدواروں نے رابطے کیے ہیں۔







