
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 12 فروری تک نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
دوران سماعت جسٹس باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ریٹرننگ افسر عدالت میں آیا ہے، جس پر وکیل نے کہا ہے اُن کا موبائل بند جاررہا ہے اور کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمٰں فارم 47 موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کو حلقہ این اے 128 میں شکست ہوئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ ہماری ووٹوں کی گنتی کرانے کی استدعا نہیں بلکہ نتائج جمع کرنے سے متعلق اعتراض ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو 12 فروری تک حلقہ این اے 128 کے نتائج اور عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔







