انٹر نیشنلپی ایس ایل

شام: اسرائیل کے فضائی حملوں میں 14 افراد جاں بحق

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے پہلے حملے میں حزب اللہ کے 2 جنگجو سمیت 11 افراد جاں بحق اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ۔

ادھر انسانی حقوق کے نگران ادارے ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل نے بمباری کی۔

بمباری میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس میں موجود 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button