
بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر مل کر اتفاق رائےسےفیصلہ کریں گ۔ جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفاد میں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں۔
اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتےہیں،اس پربھی عوام کی نظر ہے۔ سیاسی عدم استحکام کوحل کیے بغیربننےوالی حکومت کوعوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی۔







