پاکستانتازہ ترینسیاست

25رکنی وفاقی کابینہ کا امکان، ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے پر غور

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مختلف اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں متوقع وفاقی کابینہ کے لیے اہم افراد کے نام زیر غور آئے ہیں۔ وفاق میں پہلے مرحلے میں 25رکنی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جس کے اندر ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے 15 سینیئر رہنماؤں کے نام وفاقی وزیر کے لیے زیر غور آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button