
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اعلان کیا کہ احتجاجی مظاہروں کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، سب سے پہلے احتجاجی تحریک کا پروگرام ضلع صوابی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، پھر 23 فروری کو چارسدہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
صوبائی صدر نے کہا کہ ہم انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف پُرامن احتجاج کریں گے، اگر راستہ روکا گیا تو ولی خان سے بھی خطرناک ثابت ہوں گے۔






