
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ لڑکے نے گھر کی چھری سے آبان کا گلا کاٹا اور ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزم کا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں 15 سالہ لڑکا اپنے چھوٹے کزن کے گلے پر چھری پھیرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہہ رہا ہے انہیں بہت غصہ تھا کیونکہ آیان ماموں کے پاس ان کی شکایتیں کرتا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ گھر کے کچن سے چھری لیا اورآبان کو دھوبی گھاٹ کے مرکزی دروازے سے جھاڑیوں کی طرف لے کر گیا اور وہاں قتل کیا۔







