
لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اپنے دور میں محکمہ بلدیات میں ہونیوالے نمایاں اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کے دور میں ایک ارب ڈالر کے فارن فنڈنگ ڈی ٹریک منصوبوں کو صحیح سمت میں لایا گیا،محکمہ بلدیات میں ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا اجراء کیا گیا،کیٹل مارکیٹ کا آکشن تین ارب پچاس کروڑ سے پانچ ارب ستر کروڑ پر لایا گیا۔ جس سے دو ارب سے زائد کا منافع یقینی بنایا گیا۔ ابراہیم حسن نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے اخراجات میں ماہانہ دس کروڑ کی کمی کی گئی،شہریوں کی رہنمائی کے لیے :1198: ہیلپ لائن کا اجراء کیا گیا،پراپرٹی ٹیکس کی ڈیجیٹائزیشن کی گئی، صفائی نصف ایمان ” کے ذریعے دو لاکھ ٹن کچرا اٹھایا گیا،پنجاب میں شفاف طریقے سے ڈیڑھ ہزار ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی گئیں،وی ایل جی پروگرام کے تحت 10,000 نوجوان رضاکاروں کا انتخاب کیا گیا اور پنجاب بھر میں سولر سسٹم اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ کے آرڈرز دیے گئے۔







