
لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ 156 روز سے جاری مہم کے دوران83394 ڈیفالٹرز سے 2ارب 50کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 11776 نادہندگان سے358.48 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10667 نادہندگان سے596.39ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9461نا دہندگان سے335.25 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 4895نا دہندگان سے140.35 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 7319نادہندگان سے205.95 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10153نادہندگان سے365.13 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1331 نادہندگان سے158.15 ملین جبکہ قصور سرکل میں 15792 نا دہندگان سے344.85 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے156 ویں روز504 نا دہندگان سے 1کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 90 نادہندگان سے1.96ملین اور ایسٹرن سرکل میں 43نادہندگان سے 4.05 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 51 نادہندگان سے1.55 ملین اور ساوتھ سرکل میں 31 ڈیفالٹرز سے0.94 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجرنے ننکانہ سرکل میں 38 نادہندگان سے0.42 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 65 نادہندگان سے1.30 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 80نادہندگان سے0.52 ملین جبکہ قصور سرکل میں 106 نادہندگان سے1.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔







