
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنے پرانے ساتھی اور جے یو آئی کے سربراہ کو منانے اُن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور اُن کے ساتھ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات دوحصوں میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تقریبا آدھا گھنٹہ ون آن ون ملاقات کی اس کے بعد دونوں رہنماء اس کمرے میں آگئے جہاں دونوں جماعتوں کے وفود بیٹھے تھے۔
وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئی جس مین جے یوآئی کی جانب سے مولانا غفور حیدری، گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان بھی موجود تھے۔
ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ سربراہ جمعیت علما اسلام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحفظات سے آگاہ کیا،







