
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج نے موثر کوششیں کردی۔
علاوہ ازیں 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید موثر بنانے کے لئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی۔







