
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ اور نائب سیکریٹری جنرل نصیب اللہ بازئی کی ملاقات ہوئی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور وفد نے آصف زرداری کو صوبے کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلیے مدد مانگی۔
صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر صدر زرداری نے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔







