
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل شجر کاری مہم کے سلسلے میں چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کریں گی اور ان کی سربراہی میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
مریم نواز چھانگا مانگا میں ایک لاکھ پودے ایک منٹ میں لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔
تقریب میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر صوبائی وزرا اور خواتین کی بڑی بھی وہاں موجود ہو گی۔






