سٹیصحت

ڈرگ انسپکٹرز ہومیوپیتھک سٹوروں کے خلاف کارروائیاں بند کریں ۔ امان اللہ بسمل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہومیو پیتھک ادویات کے پینڈنگ فارم 7، فارمامالکان و نمایندوں کو ڈریپ کے دفتر تک رسائی دے
لاہور (خبر نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہومیو پیتھک دواوں کے پینڈنگ فارم 7، فارمامالکان و نمایندوں کو ڈریپ کے دفتر تک رسائی دی جائے تاکہ انڈسٹری سے متعلقہ شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے ہومیوپیتھک سٹوروں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں ۔ ہومیو پیتھک سیکٹر کو سہولیات دیتے ہوئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ انڈسٹری ترقی کرے۔ ان خیالات کا اظہار ہومیو پیتھک فارما سیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن(ایچ پی سی اے )پاکستان کے صدر ڈاکٹر امان اللہ بسمل نے ایچ پی سی اے کی تیرہویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں ہومیوپیتھک کی دیگر تنظیموں نے بھی بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد زبیر قریشی ، ڈاکٹر احسن وارث، ڈاکٹر جمیل اختر غوری ، ڈاکٹر سیف الرحمن سیفی ، ڈاکٹر حافظ عابد فاروق چودھری، ڈاکٹر میاں عبد الرزاق ، ڈاکٹر حمزہ بخاری ، ڈاکٹر کاشف رضوی ، ڈاکٹر عون محمد چمن ، ڈاکٹر محمد سلیمان منہاس ، ڈاکٹر کاشف ملک ، ڈاکٹر اقبال حنیف، ڈاکٹر طاہر اقبال ،ڈاکٹر ماریہ رحمان عنبر سمیت انڈسٹری سے متعلقہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سندھ ، بلوچستان ،کے پی کے۔ درجنوں افراد نے بذریعہ ذوم شرکت کی۔ اس موقع پر ہومیوپیتھک فارما سیوٹیکل کو درپیش مسائل اور اس کے حل پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔اجلاس میں ایگزیکٹیو ممبران نے بتایا کہ ہومیوپیتھک سٹورز پر اچانک چھاپوں اور حراس منٹ سے ہومیو پیتھک شعبہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جس سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور سٹورز پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر امان اللہ بسمل نےکہا کہ شعبہ ہو میو پیتھی کی ساکھ عزت و احترام کا خیال کیا جائے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button