پاکستانتازہ تریندین و دنیاسیاست

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نےعلامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز دوسری مرتبہ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے اور ان کے علاوہ کونسل کے دیگر 11 اراکین بھی ریٹائر ہوگئے تھے۔

کونسل کے دیگر اراکین کا تقرری نہیں کیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور اراکین کی تقرری صدر مملکت کی جانب سے 3 برس کے لیے کی جاتی ہے۔

60 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button