پاکستانسٹیصحت

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کر دی

ری ویمپنگ کے نام پر لوٹ مار ختم کی جاۓ ہسپتالوں کا آڈٹ کروایا جائے۔

ہڑتال سے مریضوں کا علاج معالجہ ٹھپ ، آپریشن لسٹیں بھی ملتوی، مریضوں و شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا. احتجاج میں ڈاکٹر اعظم سعید ڈاکٹر حسیب تھند ،ڈاکٹر شعیب نیازی ،ڈاکٹر اویس ملک،ڈاکٹر سلمان حسیب،ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی،ڈاکٹر احسن سعید ڈاکٹر اسامہ گجر ،ڈاکٹر عدنان مرزا ،ڈاکٹر متین کھوکھر ، ڈاکٹر عدیل ،ڈاکٹر محمد عامر ڈاکٹر سلیم نیازی، ڈاکٹر نعمان اور ڈاکٹر سلمان حسیب ڈاکٹر عبدالرحمن و دیگر شامل ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

لاہور (خبر نگار) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے باہر سڑکوں پر نکل آئے صوبائی دارالحکومت میں ینگ ڈاکٹرز نے سر گنگا رام ہسپتال ، لاہور جنرل ہسپتال ،سروسز ہسپتال جناح ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز میں ان ڈاکٹر اعظم سعید ڈاکٹر حسیب تھند ،ڈاکٹر شعیب نیازی ،ڈاکٹر اویس ملک،ڈاکٹر سلمان حسیب،ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی،ڈاکٹر احسن سعید ڈاکٹر اسامہ گجر ،ڈاکٹر عدنان مرزا ،ڈاکٹر متین کھوکھر ، ڈاکٹر عدیل ،ڈاکٹر محمد عامر ڈاکٹر سلیم نیازی، ڈاکٹر نعمان اور ڈاکٹر سلمان حسیب ڈاکٹر عبدالرحمن و دیگر شامل تھے۔ ینگ ڈاکٹرز نے
لاہور کی شاہراہ فاطمہ ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ،مال روڈ اور کنال روڈ اور بند کر دیں جس کے باعث شہر بھر کی ٹریفک جام ہو گئی اور شہریوں، مریضوں اور لواحقین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں کا علاج معالجہ ٹھپ ہوگیا اور آپریشنز بھی نہ ہو سکے۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ
ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز
ری ویمپنگ کے نام پر لوٹ مار ختم کی جاۓ اور ہسپتالوں کا اڈٹ کروایا جائے۔

ایڈہاک کو ریگولرائز کیا جائے اور کانٹریکٹ ری نیول پر بے جا پابندیوں کو فل فور ختم کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا
ڈاکٹروں کی دیہاڑی پر بھرتی کو بند کر کے مستقل بھرتی کی جائے
ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے
ڈاکٹروں کی بے جا ٹرانسفر پوسٹنگ کو فی الفور بند کیا جائے
ہاؤس آفیسرز کی تعیناتی 2003 کی پالیسی کے مطابق کی جائے
محکمہ صحت کی ڈسپنسریوں کو ڈسپنسرز کے حوالے کرنا عطائیت کو بڑھانا ہے۔
ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز سیٹس کو فورا بحال کیا جائے۔ اور جن کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ھے ان کو فورا بحال کیا جائے۔
بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کی تعداد کو بڑھایا جائے

فی الفور ڈاکٹرز کی اسامیوں کو بڑھایا جائے اور میڈیکل افیسرز کو تعینات کیا جائے۔


ہسپتالوں میں ڈاکٹر کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی بل نافز کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گنگاہ رام ٹیچنگ ہسپتال کے باہر سڑکوں پر نکل آئے
ڈاکٹرز کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہوئ ڈاکٹرز نے کہا۔کہ
ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے۔
ری ویمپنگ کے نام پر لوٹ مار ختم کی جاۓ اور ہسپتالوں کا اڈٹ کروایا جائے۔
ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے
ڈاکٹروں کی بے جا ٹرانسفر پوسٹنگ کو فی الفور بند کیا جائے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا ہو گئی ہر چھ ماہ میں کوئی نہ کوئی واقع سامنے آتا جہاں ڈاکٹرز کو مارا جاتا ہے
وزیراعلی مریم نواز سے کہتے ہیں کہ ہسپتالوں میں آکر دیکھیں حالات کس قدر برے ہو چکےرات بھی چلڈرن ہسپتال میں ایک بچے کی وفات ہو گئے کیونکہ کہ وہاں اے سی نہیں چل رہا تھا
ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے
ہاؤس آفیسرز کی تعیناتی 2003 کی پالیسی کے مطابق کی جائے
ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز سیٹس کو فورا بحال کیا جائے۔ اور جن کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ھے ان کو فورا بحال کیا جائے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز سیٹس کو فورا بحال کیا جائے اور جن کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہےان کو فوراً بحال کیا جائے۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کی تعداد کو بڑھایا جائے، فل فور ڈاکٹرز کی آسامیوں کو بڑھایا جائے اور میڈیکل آفیسرز کو تعینات کیا جائے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹر کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی بل نافز کیا جائے۔ ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ ڈاکٹرز نے چلڈرن ہسپتال کے باہر مین فیروز پور روڈ اور سروس روڈ کو بند کردیا ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن لگا دی، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button