سٹیصحت

محکمہ بہبودِ آبادی اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے خاندانیبندی چیمپئنز کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی، جنرل سکریٹری سائکلنگ ایسوسی ایشن،پراونشل لیڈٹی سی آئی گرین سٹار میڈیا، ڈاکٹرز،علمائے کرام، اور اساتذہ کی شرکت

ورکشاپ کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی کی افادیت اور معاشرے میں اس کے کو فروغ دینا تھا. میڈیا، اساتذہ اور علمائے کرام .معاشرے میں انسانی روئیوں کی تشکیل اور ترتیب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بدلتے معاشرتی حالات کا سامنا کرنے اور آبادی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میڈیا، اساتذہ، اور علمائے کرام کے مثبت اور تعمیری کردار کو فروغ دیا جائے
لاہور (خبرنگار)محکمہ بہبودِ آبادی اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے لاہور میں خاندانی منصوبہ بندی چیمپئنز کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ ثمن رائے،سابق ممبر صوبائی اسمبلی حافظ میاں نعمان، جنرل سکریٹری سائکلنگ اسوسی ایشن شہزادہ بٹ، ڈپٹی مئیر میاں محمد طارق پرونشل لیڈ ٹی سی آئی گرین سٹار ڈاکٹر اسلم باجوہ، چیئر پرسن جنڈر سڈیز یونیورسٹی آف پنجاب پروفیسر ڈاکٹر رعنا ملک،پروفیسر لاہور سکول آف اکنامکس، ڈاکٹر رابعہ اکرام، میڈیا افراد، ڈاکٹرز،علمائے کرام، اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو خاندانی منصوبہ بندی کی افادیت کے متعلق آگاہ کرنا اور معاشرے میں خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے قابل بنانا تھا۔ تقریب کے آغاز میں پرونشل لیڈ ٹی سی آئی گرین سٹار ڈآکٹر اسلم باجوہ نے پاکستان کی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کو ٹی سی آئی گرین سٹار، اس کے مقاصد، اور حکومتی اداروں کے ساتھ اس کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔بعدازاں ڈاکٹر امجد رمضان و دیگر شرکانے خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ تقریب میں پینل ٹاک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پینل ٹاک کے پہلے حصے میں اساتذہ اور علمائے کرام پر مشتمل پینل نے خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق مذہبی اور تعلیمی اداروں کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔جس میں بتایا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی معلومات اور سہولیات تک رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے تعلیمی اداروں اور علمائے کرام کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پینل ٹاک کے دوسرے حصے میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ میں سیاستدانوں کے کردار اور اس کے حوالے سے معاشرتی روئیوں میں تبدیلی کی اہمیت پر بات کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ ثمن رائے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیا، اساتذہ اور علمائے کرام معاشرے میں انسانی روئیوں کی تشکیل اور ترتیب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید دور کا تقاضا ہے کہ بدلتے معاشرتی حالات کا سامنا کرنے اور آبادی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میڈیا، اساتذہ، اور علمائے کرام کے مثبت اور تعمیری کردار کو فروغ دیا جائے تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق رائج غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ جس رفتار سے پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے بہت سے مسائل پیدا ہو ریے ہیں۔ موجودہ قدرتی اور انسانی وسائل بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔ اس میں خوراک کی قلت سرِ فہرست ہے۔ بار بار حمل ہونے سے ماں اور بچے دونوں کئی طرح کی ٖغذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ مل کر اس ضمن میں کوشش کی جائے اور معاشرے کا ہر پڑھا لکھا شخص خواہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے ہوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے چیمپئن کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ محکمہ بہبودِ آبادی اور محکمہ صحت ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے پنجاب کے باقی اضلاع میں بھی اس طرز کی سرگرمیاں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے میں خاندانی منصوبہ بندی کیذریعے ماں اور بچے کی بہترین صحت کو یقینی بنانے کے لیے مثبت معاشرتی روئیوں کو پروان چڑھایا جا سکے

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button