تعلیمسٹیسیاستصحت

سمر کیمپ کے حوالے سے مشاورت جاری، رواں ہفتے فیصلہ متوقع ہے۔ وزیر تعلیم

ایجوکیشن رہورٹرز فرینڈز آف ایجوکیشن ہیں، ملکر تعلیمی اصلاحات پر کام کریں گے۔ رانا سکندر حیات

لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری، وزیر تعلیم نے حلف لیا. وزیر تعلیم نے اپنی جیب سے "لیرا” کو اسٹڈی ٹور کروانے کا بھی اعلان کیا
لاہور(خبر نگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کے حوالے سے مشاورت جاری یے۔ آئندہ ہفتے تک اس حوالے سے فیصلہ کر لیا جائے گا۔ تاحال سمر کیمپ کی اجازت نہیں دی گئی۔ پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو 10 فیصد کوٹہ کے تحت فری تعلیم کی فراہمی پر عمل درآمد کروانا ضروری ہے۔ وزیر تعلیم نے لاہور ایجوکیشن رہورٹرز کو اسٹڈی ٹور کروانے کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایجوکیشن رہورٹرز فرینڈز آف ایجوکیشن ہیں جن کے ساتھ ملکر تعلیمی اصلاحات پر کام کریں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر مہران اجمل خان، چیئرمین سجاد کاظمی، جنرل سیکرٹری دیبا مرزا ، سینیر نائب صدر رفعیہ ناہید اکرام(خاتون) سینئر نائب صدر (مرد) طلحہ سعید قریشی ،نائب صدر دانیال عمر ، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان چشتی،فنانس سیکرٹری راجہ عاصم ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عثمان رندھاوا سے حلف لیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف ٹیم تبدیل کر کے انہیں بہتر انداز میں چلانے کا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ سرکاری سکول حکومت کی پراپرٹی ہیں اور رہیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ساڑھے 13 ہزار سکولوں کی مسنگ سہولیات کو پورا کرنے کیلئے 70 ارب درکار تھے، وسائل کی کمی کی بنا پر ان سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر رانا سکندر حیات نے لیرا کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یہ امید بھی ظاہر کی کہ لیرا کی نومنتخب قیادت تعلیمی مسائل کے احاطے اور مختلف امور کی نشان دہی کے ضمن میں حکومت کی معاونت کرتی رہے گی۔ تقریب میں لاہور کالج وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز، ریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ سمیت شعبی تعلیم سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button