
پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام پی ایس آئ ایم نیوز اینڈ ویوز میڈیکل جرنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب
تقریب میں سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، پرفیسر آفتاب محسن ، پروفیسر عزیز الرحمن ، پروفیسر صومیہ اقتدار، سینئر صحافی واصف ناگی، شاہد نذیر چوہدری کی شرکت
لاہور (خبرنگار)پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ 6سالوں سے سیاسی مداخلت کا شکار ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ زوال پذیر ہے کوئی سندھی ،بلوچی ،پنجابی اور کوئی پٹھان ہے لیکن افسوس پاکستانی کوئی نہیں پاکستان میں حالات بہت خراب ہیں لیکن پروفیشنلز پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر اعلی وسابق چئیر مین پی سی بی و سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام پی ایس آئ ایم نیوز اینڈ ویوز میڈیکل جرنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق نگران وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، پرفیسر آفتاب محسن ، پروفیسر عزیز الرحمن ، پروفیسر صومیہ اقتدار، سینئر صحافی واصف ناگی، شاہد نذیر چوہدری اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ آج لوگ باتیں کرتے ہیں کہ فائنل اور سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں کس قدر قومی جذبہ سے کھیلی ہیں لیکن سابق ادوار میں پاکستان کی قومی ٹیم کیلئے بھی لوگ ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے تھے ۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم نے اس ملک کو کیا دیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر کیا بات کروں اس پر بات کرتے ہوئے رونا آتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے پاکستان میں 24جبکہ بین القوامی سطح پر 13 چیپٹرز ہیں ہماری کوشش ہے غریب مریضوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں جو مریض ڈاکٹر کی فیس اور مہنگے ٹیسٹوں کی فیس ادا نہیں کر سکتے انہیں مفت سہولیات فراہم کی جائیں اور اسی حوالے سے ہم اپنا ایک جرنل (اخبار) شائع کیا ہے اس ہماری تمام تقاریب کی کوریج ،ڈاکٹروں کے انٹرویوز اور دنیا میں ہیلتھ کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق سے نہ صرف ڈاکٹروں بلکہ مریضوں اور صحافیوں کو بھی آگاہ کیا جا سکے اور اس جرنل کے تحت بلڈ پریشر ، شوگر ،کینسر ،اور دیگر بیماریوں سے متعلق آگاہی کو عام کیا جا سکے اور سوسائٹی میں آگاہی کے ذریعے شعور اجاگر کیا جاسکے ۔







